ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پارٹی اصول سے متعلق سی ٹی روی نے وزیراعلیٰ کی کھنچائی کی

پارٹی اصول سے متعلق سی ٹی روی نے وزیراعلیٰ کی کھنچائی کی

Sat, 03 Oct 2020 13:57:24    S.O. News Service

بنگلورو،3؍اکتوبر(ایس او نیوز) ایک فرادکے لیے ایک عہدہ بی جے پی کا بنیادی اصول ہے۔اس اصول کے تحت سی ٹی روی ازخود اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیں گے۔یہ بات ریاستی بی جے پی یونٹ کے صدرنلین کمارکٹیل نے کہی۔ قبل ازیں ریاستی وزیرسیاحت سی ٹی روی نے وزارت سے استعفیٰ نہ دینے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری پارٹی میں ”ایک آدمی ایک عہدہ“غیررسمی اصول ہے،اس اصول میں سینئرقائدین نے ترمیم بھی کی ہے۔روی نے مثال دیتے ہوئے راست طورپر وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی کھنچائی کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں یہ بھی اصول ہے کہ 75سال کی عمرمکمل ہونے کے بعدبی جے پی ورکرعہدہ اوراقتدارسے بے دخل ہوجائے۔


Share: